ڈیرہ غازی خان (ھمگام نیوز) زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے ابتک 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے ڈیرہ غازی خان کے علاقے ڈی جی کینال نہر میں چھوٹی زیرین کی بستی شہانی میں کم از کم 40 زائرین سے لوڈ ٹریکٹر ٹرائی ڈی جی کینال نہر میں جا گری۔
واقعے کے نتیجے میں 6 افراد کی لاشیں اسی وقت نکال لی تاہم ریسکیو آپریشن جاری رہا وقتً فا لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آج مزید لاشیں نکال لی گئیں جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ مزید ایک بچہ لاپتہ ہے۔