ڈیرہ مراد(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچ مزاحمتکاروں نے ریلوے ٹرین کو نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکہ ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم دھماکہ ایک ریلوے ٹریک کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کرکے کیا گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک سے گزرنے والی مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ آخری اطلاعات تک ٹریک سے اتر جانے والی بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔