سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول بمب دھماکہ،بی آر اے نے ذمہ...

ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول بمب دھماکہ،بی آر اے نے ذمہ داری قبول کر لی

نصیر آباد( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب سی ٹی ڈی پر ریموٹ کنٹرول بمب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،
دوسری جانب بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے ڈیرہ مراد جمالی بمب دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈہ کےقریب خفیہ اداروں اور پولیس اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ یہ حملے علاقے میں جبری گمشدگیوں میں اضافے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ تین ہفتے کے دوران خفیہ اداروں اور پولیس نے نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور قریبی شہروں میں بڑےپیمانے پر جبری گمشدگیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں اب تک چالیس سے زائد بے گناہ بلوچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیاہے۔

سرباز بلوچ نے پولیس کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے وہ انسانی حقوق کے پامالیوں کے جاری سلسلے کو فوری ترک کردے وگرنہ پولیس کونشان عبرت بنایا جائے گا اور ان حملوں کے سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز