سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی: 8 سالہ بچہ ریپ کے بعد قتل

ڈیرہ مراد جمالی: 8 سالہ بچہ ریپ کے بعد قتل

ڈیرہ مراد جمالی( ہمگام نیوز)نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ایک 8 سالہ بچے کو ریپ کے بعد قتل کردیا گیا.پولیس کے مطابق بچہ ہفتے کی صبح سے لاپتہ تھا، جس کی لاش اتوار کو ڈیرہ مراد جمالی کے نواح میں ایک تالاب سے ملی.پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے بچے کو اغواء کیا اور اسے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا.پولیس سرجن ڈاکٹر ابراہیم کندرانی نے بھی تصدیق کی کہ بچے کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا.انھوں نے بتایا کہ بچے کی پیشانی اور منہ پر خنجر نما آلے کے زخم پائے گئے جبکہ اس کی گردن پر موجود انگلیوں کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا گلا گھونٹا گیا.پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کی غرض سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز