چمن (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں لیویز فورس کے کم از کم 5 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ـ
حملے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ قابض سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ـ
آج ڈی آئی خان کے تھانہ درابن کی حدود میں بھی قابض سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے ـ