Homeخبریںڈی آئی خان، پولیس موبائل پر راکٹ حملہ، 4 اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پر راکٹ حملہ، 4 اہلکار ہلاک

ڈی جی خان (ہمگام نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی علاقے کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلاچی میں چوک یادگار پر پولیس موبائل وین کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version