ژوب (ہمگانیوز) شیرانی کے علاقے میں مسلح افراد کی ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر مسافر بس پر فائر نگ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابقمسلح افراد نے ضلع شیرانی کے علاقے سنگر میں مسلع افرادنے ڈی آئی خان قومی شاہراہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس میں سوار کرنل احمد کی والدہ اور محمد ظفر نامی شخص زخمی ہو گئے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم اس سلسلے پر رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر شیرانی منیر احمد کاکڑ نے بتایا واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی یا ٹرانسپورٹروں کے درمیان جاری تنازعے کا شاخسانہ ہے