ژوب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ژوب ملیشیا کے کلاس روم کے کمرے کی چھت گرنے سے 11 طالبات زخمی ہوگئیں۔ اس موقع پر ڈی ای او لعل جان موسی خیل ڈی او ای شیخ موسی خان ڈی ڈی او ای کاکڑ خراسان اکبرجان کاکڑ ڈی او ای فیمیل سکول پہنچے۔ انہوں نے سکول ٹیچرز کے ساتھ مل کر جماعت چہارم کی زخمی بچیوں کو ایف سی ہسپتال اور سول ہسپتال منتقل کیا