ژوب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ژوب کے علاقے بابر میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ـ
زرائع کے مطابق ژوب شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ بابر میں لیویز کو ہاشم خان قوم صافی نامی شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے تحصیلدار بشیر احمد اور لیویز فورس نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے