سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںژوب میں شوہر نے بھائیوں کے ساتھ ملکر چھریوں سے اہلیہ کی...

ژوب میں شوہر نے بھائیوں کے ساتھ ملکر چھریوں سے اہلیہ کی ناک اور کان کاٹ دیئے

ژوب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ کی ناک کان کاٹ کر چھریوں سے شدید زخمی کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں کلی بادینزئی نیوتادوزئی میں گزشتہ شب شوہر اور تین دیور مل کر خاتون کے ناک، کان کاٹ دے اور چھریوں سے شدید زخمی کردیا، خاتون پانچ بچوں کی ماں ہے خاتون کو ایم آر سی سینٹر بادینزئی کے منتقلی کے بعد شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز