ژوب ( ہمگـام نیوز) ژوب کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے جن میں سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ہسپتال کے مطابق عید کے پہلے روز ہیضے سے متاثر ہونے والے 30 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم، سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے وبا پھیلنے کا بہت زیادہ خدشات ہیں ـ
لہٰذا شہری کھانے پینے اور صفائی کے معاملے میں احتیاط کریں۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکنا ہے ـ