یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکابل : جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد تین افراد گر گئے،...

کابل : جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد تین افراد گر گئے، دو کی موت

کابل ( ہمگام نیوز ) کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ پر رش لگا ہوا ہےافغانستان چھوڑنے کے لئے ہزاروں افراد ایئر پورٹ پر موجود ہیں، امریکی فوجیوں نے فائرنگ کی جس سے افغان شہری جاں بحق بھی ہوئے، ایئر پورٹ پر رش اور افرا تفری ہے،ہر شخص پہلے جہاز پر سوار ہونا چاہتا ہے ،ایئر پورٹ پر کئی ممالک کے جہاز موجود ہیں لیکن فائرنگ کے بعد ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے،

افغانستان سے نکلنے کے لئے جہاز میں چھپ کر بیٹھنے والے تین افراد جہاز کے بلندی پر جانے سے نیچے گر گئے جن میں سے دو کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے، یہ واقعہ کابل ایئر پورٹ کے قریب ہی پیش آیا جب جہاز نے اڑان بھری تو تینوں افراد نیچے گر گئے،

کابل ایئر پورٹ پر یہ صورتحال ہے کہ لوگ بغیر، ویزہ، بغیر ٹکٹ جہاز پر سفر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، امریکی طیاروں میں بھی عوام نے چڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد امریکی فوج نے فائرنگ کی،

ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈہ اب عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے ,کابل ائیرپورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے بعد کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے

قبل ازیں طالبان کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے بلکہ سب کے جان و مال و عزت کی حفاظت کی جائے گی، کوئی کسی کے گھر بغیر اجازت داخل نہیں ہو گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز