کابل(ہمگام نیوزڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق ہوگئے ۔افغان وزارت صحت کے حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 6 افراد جانبحق جبکہ 23زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل میں کارتہ سخی کے علاقے میں 3 مارٹر گولے گرے جس کی وجہ سے یہ اموات ہوئیں۔افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ جانبحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


