کابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 22 جنوری کو کابل میں ایران مخالفت کرد سیاسی کارکم کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے ـ
تفصیلات کے مطابق کردستان کی آزادی کے لیئے سرگرم اور ایران مخالف کرد سیاسی کارکن حاجی سعدی خالدی ولد ولی کو گزشتہ رات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ـ
کہا جاتا ہے کہ حاجی سعدی کی قتل کے پیچھے ایرانی خفیہ ایجنسی “القدس ” کا ہاتھ ہے سعد گزشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں پناہگزین کے حیثیت سے رہ رہے تھے ـ وہ مقبوضہ کردستان کی آزادی کا داعی تھا اور ایران کے ہاتھوں کردوں کی نسل کشی اور ایرانی آرمی اور ملا رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کا سخت خلاف تھا ـ
دریں اثنا بتایا جاتا ہے کہ حاجی سعدی گزشتہ رات اپنے ایک دوست کے ہمراہ گھر سے نکلے اور دوبارہ واپس نہیں آئے۔ جبکہ اطلاع ملی ہے کہ حاجی سعدی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق اس سیاسی کارکن کی لاش آج 23 جنوری کو کابل شہر کے قریب سے برامد ہوئی ہے اطلاع موصول ہونے تک ابھی تک معلوم نہیں کہ ان
کی لاش کو کس ہسپتال میں منتقل کیا گیا ـ


