چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںکابل میں ایک مسجد میں بم دھماکہ، 20 افراد جاں بحق،40 زخمی

کابل میں ایک مسجد میں بم دھماکہ، 20 افراد جاں بحق،40 زخمی

کابل ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

بدھ کو افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز نے مقامی باشندوں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کابل کے شمال مشرق میں ضلع خیر خانہ میں ایک دھماکہ ہوا۔

خبر رساں ایجنسی “آج” نے بتایا ہے کہ دھماکہ صادقیہ مسجد میں ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

کابل شہر کے علاقے خیرخانہ کے مشہور ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کابل کی مسجد “صادقیہ” میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس میں مولوی امیر محمد کابلی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ملا کابلی اور کئی دوسرے افراد شہید ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ کابل شہر کے سترہویں ضلع کے علاقے کوٹل خیرخانہ میں نمازیوں کے درمیان ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ شام نماز عصر کے دوران ہوا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔

طالبان حکومت میں شامل سکیورٹی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس اور زخمیوں کی تعداد چالیس سے تجاوز کر گئی ہے۔

افغانستان میں ڈیڑھ ماہ میں مسجد کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا بم دھماکہ ہے۔ دارالحکومت کابل میں جون کے وسط میں اسی طرح کا ایک حملہ ہوا تھا۔ شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد کے اندر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز