کابل(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر کے پولیس ضلع 8 میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔نائب وزیر داخلہ محمد اعظم نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر منگل کو بتایا کہ دھماکہ سڑک کنارے رکھے ایک گلدان میں نصب بارودی مواد کی وجہ سے ہوا۔جمعہ کو بھی کابل کے علاقے دشت برچ میں ایک منی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 2 عام شہری ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے مبینہ طور پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔