کوئٹہ (ھمگام نیوز) بی ایس او آزاد نے کابل میں منعقدہ پروگرام سے لاتعلقی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ (دی بلوچستان پوسٹ) نے جعلی خبر شائع کرتے ہوئے صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 27مارچ کو کابل میں منعقدہ پر وگرام سے بی ایس او آزاد کا کو ئی تعلق نہیں، اور تنظیم کی اجازت کے بغیر بی ایس او کا مونوگرام استعمال کیا گیاہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بغیر تصدیق کے (دی بلوچستان پوسٹ) نے بی ایس او کے نام سے ایک بیان بھی جاری کیاتھا جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ بیان کے حوالے سے ( دی بلوچستان پوسٹ ) سے رابطہ بھی کیا گیا مگر انہوں نے اس خبر کی تصیح نہیں کیا ۔جس کی بی ایس او آزاد مذمت کر تی ہے۔ اور آئندہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی بی ایس او کے نام سے بیانات جاری نہیں کر سکتا۔ بی ایس او اپنے بیانات کو ای میل کے زریعئے میڈیا تک پہنچاتی ہے۔