کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف خاتون ٹی وی اینکر جاں بحق ہوگئی۔
صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق اینکر پرسن ملالہ میوند کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے روانہ ہو رہی تھی۔
اس واقعہ کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کی ذمہ داری داعش سے ملحقہ ایک گروپ نے قبول کی تھی۔
ملالہ میوند ٹی وی اور ریڈیو پر پروگرام کرنے کے علاوہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی تھیں۔
گزشتہ ماہ کے دوران افغانستان میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افغان صحافیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ آزادی صحافت کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے مطابق افغانستان صحافیوں کے لئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے۔