جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںکابل پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملہ12افرادجانبحق95زخمی

کابل پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملہ12افرادجانبحق95زخمی

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 95 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھا جس نے پولیس اسٹیشن کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ مایئر نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 95 افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن انہوں نے واقعے میں کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ دھماکا مغربی کابل کے ایک علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔

ھماکے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقے کے ایک دکاندار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکا بہت زور دار تھا، میری دکان کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔س کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کی ہیبت کی وجہ سے وہ اپنے حواس کھو بیٹھے تھے اور اب تک یہ نہیں جان سکے کہ کیا ہوا تھا لیکن دھماکے کی جگہ پر موجود 20 سے زائد دکانوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

کابل میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

خیال رہے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور طالبان، افغانستان میں قیام امن کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی خفیہ اداروں سے نزدیکی تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے دھمکی آمیزانہ لہجے میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو زیر بحث لاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو ،ایسا ہو نہیں سکتا !

یہ بھی پڑھیں

فیچرز