لندن( ہمگام نیوزڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک پیغام میں اردو بولنے والے مہاجر کمیونٹی اور دوسرے اقوام سے اپیل کی ہے کہ مہاجر سمیت باقی غیرت مند اقوام بلوچ قوم کے کندھوں سے کندھا ملا کر 27 مارچ کو یوم سیاہ کی مناسبت سے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ 27 مارچ 1948 کو آزاد بلوچستان پر پاکستانی فوج نے حملہ کر کے بلوچستان پر قبضہ کر لیا اور اسے پاکستان کے ساتھ ملا لیا، اس طرح پاکستانی آرمی نے پورے بلوچستان کے نہ صرف رقبہ پر قبضہ کیا بلکہ وہاں نکلنے والے گیس، سونا اور دیگر معدنیات پر بھی قبضہ کر لیا.
الطاف حسین نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر بلوچستان کے خلاف کئے جانے والے ناجائز و ظالمانہ اقدام کے خلاف تھا، خلاف ہیں اور رہیں گے بلکہ بلوچستان کی آزاد اور جداگانہ حیثیت کے حصول تک بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار تھے اور ہمیشہ تیار رہیں گے.
انہوں نے انسانیت دوستوں سے درخواست کیا کہ وہ 27 مارچ کے دن کو بھرپور طریقے سے یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو سکے چھوٹے چھوٹے اجتماعات کرکے بلوچستان پر ناجائز اور ظالمانہ قبضے کے خلاف بحث و مباحثہ کریں.


