چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںکاہان،سورود کے زخمی ایف سی اہلکار ہلاک، ہیلی کاپٹر تباہ

کاہان،سورود کے زخمی ایف سی اہلکار ہلاک، ہیلی کاپٹر تباہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کوہلو کے علاقے کاہان سہرود میں قابض ایف سی اور بلوچستان کی آزادی کیلئے برسرپیکار مدر آرگنائزیشن مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں اپنے جانباز ساتھی سینئر بلوچ کمانڈر شہید کہیری مری اور ان کے دوبیٹوں سے دوبدو جھڑپ میں ایف سی کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت اور بہت سے اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ان زخمیوں کو کوئٹہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی کے بہت سے اہلکار بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شدید زخمی ہوئے تھے۔ جنھیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کاہان کوہلو سے کوئٹہ لے جارہا تھا کہ راستے میں ہی بہت سے زخمی ایف سی اہلکار راستے میں زخموں کی تب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ قابض پاکستان آرمی کی ہیلی کاپٹر دوران پرواز کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا.
اطلاعات کےمطابق دو روز قبل پاکستانی فوج نے کاہان کے علاقے سورود میں بلوچ لبریش آرمی کے سینئر سرمچار کہیری مری کے گھر کو محاصرے میں لے کر ان کی گرفتاری کے سلسلے میں اچانک حملہ کیا تھا ۔ بلوچ جانبازوں نے گرفتاری نہ دے کر کافی دیر تک بلوچ دشمن پاکستان آرمی کے ساتھ آمنے سامنے شدید جھڑپ دی تھی۔ جس کے نتیجے میں پاکستانی دہشتگرد فوج کی متعدد اہلکار ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے۔ اور کہیری مری نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ بلوچ  وطن کے لئے جان قربان کردی تھی ۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے FC کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے آج بھی کوہلو سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ درمیانی راستے میں ہی ہیلی کاپٹر گر کر تباہوگیا ۔ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ہیلی کاپٹر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایف سی زخمی اہلکاروں سمیت آرمی ایوی ایشن کے 4 اہلکار شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔جسے پاکستان ٹیلی ویژن نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے آفیشل پیج پر اس خبرکی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز