کوہلو(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوہلو،کاہان کے علاقے نسائو، مخماڑ، سخین،ٹیکر،جنت علی،چبہ در، پیرکوہ اور لیڑوو پٹی میں شدید نوعیت کی فوجی جارحیت دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ فوجی جارحیت کی وجہ سے بعض علاقوں میں فون نیٹورک بند کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق کل شام سے جنت علی اور گردونواح میں پاکستانی فوج مختلف اطراف کو بلا امتیاز مارٹر کے گولے فائر کر رہی۔ کل سارا دن فوج ہیلی کاپٹروں سے عام آبادی پر شیلنگ کرتی رہی ۔ تاہم دشوار گزار علاقے اور زرائع مواصلات کی مشکلات جانی و مالی نقصانات کے درست معلومات نہ مل سکا۔ ہمارے نماہندے کے مطابق آج صبح فوج کی 60 کے قریب گاڑیاں پہلے سے آپریشن میں مصروف فوج کی مدد کے لیے ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ اور لیڑوو پٹی سے ہوتے ہوئے جنت علی اور لوپ کی طرف روانہ ہوئی ۔ تاہم مزید معلومات کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔


