سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکاہان:نساو بوبی میں بلوچ مزاحمتکاروں اور سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے مابین جھڑپ...

کاہان:نساو بوبی میں بلوچ مزاحمتکاروں اور سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے مابین جھڑپ ایک کارندہ زخمی

سبی (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق 27 اکتوبر بروز اتوار رات گیارہ بجے کے قریب  مقبوضہ بلوچستان کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے نساو کاہان بوبی میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کی سرپرستی میں چلنے والی سرکاری ڈیتھ اسکواڈ  کے نام نہاد ‘امن فورس’ کی 10 موٹرسائیکلوں پر سوار 20 مسلح کارندوں نے کاہان بوبی میں گشت پر معمور بلوچ مزاحمتکاروں کے  راستے پر پہلے سے گھات لگا کر ناکہ بندی کرتے ہوئے انہیں اپنے ہتھیار  پھینکنے کے لئے للکارا،جس کے رد عمل میں بلوچ آزادی  پسند مزاحمتکاروں نے ان کے خلاف پوزیشنیں سنبھال کر  ان کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان پر چھوٹے بڑے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی ،جبکہ دوسری جانب سے بھی فائرنگ کی گئی،اس دو طرفہ جھڑپ کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے حملہ ناکام ہونی کی صورت موقع سے فرار ہو گئے۔جبکہ بلوچ مزاحمتکار فاتحانہ انداز میں کامیابی سے اپنی منزل کی جانب  روانہ ہوئے۔دشوار گزار پہاڑی علاقہ اورمواصلات کے ذرائع کی بندش اورمختلف علاقوں  کے راستوں پر نقل و حرکت پر غیر معمولی پابندی کی وجہ سے مزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔ واضع رہے کئی عرصے سے بلوچستان کے طول و عرض میں بلوچ مزاحمتکاروں کی جانب سے اپنے قومی مفادات کی دفاع میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے سرپرستی میں چلنے والے سرکاری ڈیتھ اسکواڈ پر اسی طرح کے حملے ہوتے رہے ہے،جبکہ اب تک کی معلومات کے مطابق اس واقعے کی کسی بھی تنظیم کی جانب سے زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز