کوہلو(ہمگام نیوز) نمائندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج گزشتہ روز صبح 8 بجے سے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو تحصیل کاہان کے مضافاتی علاقوں میں جارحیت کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی گذشتہ روز کاہان کے مختلف علاقوں لولی میدان، سور آف اور پیشی میں سویلین آبادی میں جارحیت کرتے ہوئے عوام کے اندر خوف وہراس پیھلانے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں میں لوٹ مار کرنے کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔
جس میں فوج نے لوٹ مار کرتے ہوئے 10 موٹرسائیکل اور 200 کے قریب مال مویشیوں کو کاہان کے فوجی چھاونی میں منتقل کردیا گیا ہیں۔
دریں اثنا آج پاکستان ایئر فورس کے چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمبور کے ارد گرد کے پہاڑی سلسلوں میں سویلین آبادی پر بلا امتیاز شیلنگ بھی کی ہے۔
تاہم اب تک کے اطلاعات کی مطابق کسی کے زخمی یا گرفتار ہونے کی اب تک کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


