جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںکاہان میں سڑک پر کام کرنے والے مزدور اور ایف سی پر...

کاہان میں سڑک پر کام کرنے والے مزدور اور ایف سی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا، کہ کل بروز ہفتہ عصر کے وقت کاہان کے علاقے چپی کچ چوچھڑانی میں زیر تعمیر کوہلو ٹو کاہان سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں اور ان کی سیکورٹی پر متعین ایف سی کے اہلکاروں کے چیک پوسٹ پر بلوچ سرمچاروں نے بی ایم 12 کے راکٹ گولوں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کے ساتھ کوہلو ٹو کاہان سڑک کے منصوبے سے جڑے مزدوروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی12دسمبر کو ہم نے اپنے پالیسی اسٹیٹمنٹ کے ذریعے مذکورہ سڑک پر کام کرنے والے کمپنی اور اس میں شامل تمام اسٹاف بشمول لیبر کو واضع پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سڑک کی تعمیر کرنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا سڑک کی تعمیر جاری رکھنے کے سبب بلوچ مزاحمتکاروں نے ایف سی اور سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر بی ایم 12 کے راکٹ گولوں سے حملہ کیا، جس سے دشمن کو کافی جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہم ایک بار پھر کاہان سڑک کی تعمیر میں شامل سب کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قومی مفاد کے بدلے پنجابی فوج کے استعصالی منصوبوں سے جتنا جلد ممکن ہو خود کو ان سے دور رکھیں۔

 ہم نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی استعصالی عزائم اور لوٹ مار کے خلاف بلوچ کی مزاحمت آزاد بلوچ قومی ریاست کی تشکیل تک جاری رہیگی ۔

پاکستانی فوج کی جانب سے سڑک کی تعمیر بند نہ کرنے کی صورت میں بی ایل اے کی جانب سے مزید حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جس کے پیش نظر ہم اس بات کو میڈیا میں ایک بار پھر واضع کرتے ہیں کہ پاکستانی فوج کی جانب سے اس سڑک کی تعمیر میں فوج کے ساتھ مدد کرنے کی صورت میں تمام افراد اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

تنظیم کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا پاکستانی فوج کی جانب سے کاہان سڑک بلوچ قومی معدنیات کی تیزی کے ساتھ لوٹ مار اور چھاونیوں کے قیام و فوجی نقل و عمل کے مقاصد کیلئے تعمیر کی جارہی ہے۔

لہزا بلوچ قومی مفاد کے بدلے کوہلو کاہان سڑک پر کام کرنے والے کسی بھی شخص یا کمپنی کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز