کوہلو(ہمگام نیوز) نماہندہ ھمگام کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کوہستان مری ضلع کوہلو تحصیل کاہان کے مضافاتی اور دشوار گزار پہاڑی علاقے نساو ،سہرین کہور ،سیاہ کوہ ،سخین،اڑیندانی،باریلی،جنت علی میں پاکستانی فوج کی جارحیت مسلسل پانچویں دن جمعہ کے روز تک اپنی شدت اور بے رحمی سے جاری رہی ۔جس کے نتیجے میں فوج نے بلا امتیاز بڑے ہتھیاروں کی بے دریغ استعمال کی ،جن میں بی ایم 12 کے گولے ،مارٹر گن،دور مار توپ ،اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 3 اونٹ بھی ماردیئے گئے۔اس کے علاوہ اس فوجی جارحیت کے دوران بہت سے تعداد میں بیھڑ بکریوں کو بھی مار دیا گیا۔جبکہ فوج نے لوٹ مار کرکے 100 کے قریب مال مویشی اور 30 کے قریب گائے،گھوڑے، اور بیل چرا کر اپنے ساتھ لے گئے۔مزکورہ تمام علاقوں میں غریب عوام کی رہائشی جھگی ،جھونپڑیوں اور اشیائے خورد نوش جن میں گندم کے زخیروں کو پاکستانی فوج نے نزر آتش کی۔خواتین اور بچوں پر بے رحمانہ تشدد کرکے خوف و ہراس پیھلائی گئی۔فوج نے لوٹ مار کرکے 7موٹر سائیکلوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ دریں اثنا اس فوجی جارحیت میں پاکستانی فورسز نے 13 افراد کو زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔انھی علاقوں میں فوج نے 4 نئے چوکیاں قائم بھی قائم کر دی ہیں۔زرائع مواصلات کے بیشتر زرائع پر فوج نے پابندی لگا رکھی ہے۔تاہم مزید نقصانات ،زخمیوں اور گرفتار لوگوں کے نام تفصیلات معلوم کرنے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔


