کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کاہان کے علاقے بجار وڈھ میں ریاستی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئے جن میں دواہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ان جھڑپوں کے دوران ہمارے تنظیم کے ایک ساتھی رطا مری عرف مزارمحمد شدید زخمی ہوئے جو بعد میں گہرے زخموں کی وجہ سے شہید ہوگئے رطا مری عرف مزارمحمد پچھلے پانچ سالوں سے تنظیم سے وابسطہ تھے وہ کوہستان مری کے سرگرم ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے تنظیم شہید ساتھی کے قومی خدمات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکے خدمات کو مشعل راہ سمجھتی ہے قومی آزادی کی جنگ سرزمین کے انہی سربازوں کی جدوجہد کے بدولت اپنے پیچیدہ مراحل کو طے کرتے ہوئے فطری تحریکی عوامل سے مربوط ہوکر صیح سمت کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔