Homeخبریںبی ایل ایف کا سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر حملہ

بی ایل ایف کا سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر حملہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بدھ کے روز کیچ کے علاقے دشت میں کروس تنک اور کلیرو کے درمیان فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں ایک گاڑی مکمل ناکارہ ہوا اور اُس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ بدھ ہی کے روز چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر بالگتر میں آسانک کنڈگ پر قائم آرمی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ حملہ اُس وقت کیا گیا جب دونوں فوجی اہلکار اپنے مورچہ کی جانب جارہے تھے۔ سی پیک روٹ اور منصوبے کی تحفظ کیلئے اس طرح کے کئی چیک پوسٹ اور مورچے قائم کئے گئے ہیں، جہاں سے عام آبادیوں پر گولے برسائے جاتے ہیں۔ جس سے خوفزدہ ہوکر سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ یہ پاکستان کی اس پالیسی کا حصہ ہے کہ بلوچستان میں بلوچ کا خاتمہ کرکے وسائل کو آسانی سے ہڑپ کیا جائے۔ اس سے لاکھوں افراد بلوچستان میں بے گھر ہوچکے ہیں۔ اسی موقع کا فائدہ اُٹھا کر بلوچوں کو اقلیت پیش کرنے کیلئے ایک نام نہاد مردم شماری کی جارہی ہے۔ اس مردم شماری میں دس لاکھ آئی ڈی پیز اور ہزاروں لاپتہ بلوچ بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے کافی سمجھ کر قابض ریاست نے اپنی تئیں مناسب وقت کا انتخاب کرکے بلوچ قوم کی مخالفت کے باوجود فوجی طاقت کے زور پر خانہ پری کرکے مردم شماری کو کامیاب اور ہدف پورا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ بلوچ عوام سرکاری املاک، مردم شماری کی سیکورٹی اور اہلکاروں سے دور رہیں۔ ان پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز