سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکراچی، باپ کے ہاتھوں سمندر میں پھینکے گئے ایک بچے کی نعش...

کراچی، باپ کے ہاتھوں سمندر میں پھینکے گئے ایک بچے کی نعش نکال لی گئی، دوسرے کی تلاش جاری

کراچی( ہمگام نیوز)کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر سمندر میں 4 روز قبل باپ کے ہاتھوں پھینکے گئے ایک بچے کی نعش نکال لی گئی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق 11جنوری کو منوڑہ میں باپ کی جانب سے 2 بچوں کو پھینکنے کا واقعہ پیش آ یا تھا، ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کی نعش 4 دن بعد نکال لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی نعش ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی ہے جہاں سے اسے اسپتال منتقل کیا جائے گا ۔

 جبکہ دوسرے بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف نے 8 سالہ ٹیڈرک اور 6 سالہ کیٹرک کو سمندر میں پھینکاتھا، پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق نے بیوی کی ناراضگی پر بچوں کو سمندر برد کر دیا تھا۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ ملزم کا دعوی ہے کہ بچوں کے قتل کے ساتھ وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا، ملزم عیسی نگری کا رہائشی ہے اور پیشے سے میل نرس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز