کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ شام کراچی کے علاقہ ہزارہ گوٹھ سے ایک طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ طالب علم کی شناخت ذکریا اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔جو کہ حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔
ذکریاکے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ماورائے قانون حراست اور جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل۔