کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 18 فروری 2026 کو رات دو بجے لیاری کے علاقے کلری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت کاشف ولد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو کلری لیاری کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کاشف کو قابض پاکستانی فورسز نے دوسری مرتبہ جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔ اس سے قبل 29 جولائی 2025 کو کراچی کے علاقے صدر سے بھی انہیں حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا۔ وہ تقریباً تین ماہ تک جبری گمشدگی کا شکار رہے اور 21 اکتوبر 2025 کو بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے تھے۔


