کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دو بلوچ فرزند پاکستانی زنداں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایک مارچ 2019 کو ملیر کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ہونے والے سلمان ولد خورشید سکنہ تمپ بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
دوسری جانب سمیر ولد محمد عمر جو ضلع کیچ کے رہائشی ہیں تین سال چار ماہ کے بعد پاکستانی زنداں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.


