پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںکراچی ،منی ٹرک کی ٹکر سے سکول جانے والے 3 بچے جاں...

کراچی ،منی ٹرک کی ٹکر سے سکول جانے والے 3 بچے جاں بحق

کراچی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے سکول جانے والے 3بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آیا۔ تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور سکول سے واپس آرہے تھے۔حادثے میں تینوں بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ٹرک ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے جناح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے وقت تینوں بچے اسکول یونیفارم میں تھے۔تینوں بچے رزاق آباد دھنی بخش گوٹھ کے رہائشی تھے۔ جاں بحق بچوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز