شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںکراچی ، چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اوردھماکے کی آواز

کراچی ، چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اوردھماکے کی آواز

کراچی (ہمگام نیوز ) کلفٹن میں چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اوردھماکے کی آوازسنی گئی جس کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی آوازسنی گئی، جس کے جواب میں چینی قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں جب کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق حملے میں دوپولیس اہل کار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، ملزمان کی تعداد 3 سے زائد ہے جن کے پاس دستی بم اور ہتھیار بھی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق 4 افراد نے قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
مزید تفصیلات آنا باقی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز