جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںکراچی: بحریہ ٹاؤن کے سکیورٹی انچارج کے خلاف ایف آئی آر درج،...

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے سکیورٹی انچارج کے خلاف ایف آئی آر درج، دو پولیس افسران معطل

کراچی(ہمگام نیوز) گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن قبضہ مافیا اور پولیس کی جانب سے مقامی آبادی پر جارحیت کے خلاف گڈاپ ٹاؤن تھانے میں بحریہ ٹاؤن کے سیکورٹی انچارج ریٹائرڈ کپٹن عامر اور دیگر کارندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور دو پولیس افسران سمیت مختار کار اور تپے دار کو معطل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گڈاپ ٹاؤن پولیس کی مدد سے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے کمال جوکھیو گوٹھ کاٹھور میں بحریہ کی قبضہ گیری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد انور کلمتی ، شوکت خاصخیلی اور جان شیر جوکھیو زخمی ہوئے تھے۔

پاکستانی پولیس کی جانب سے نہتے عوام پر فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے دباؤ میں آکر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ایچ ایم ، تپے دار اور مختار کار کو معطل کیا۔ معطل ہونے والے پولیس افسران کی شناخت انسپکٹر شعور خان: ایس ایچ او گڈاپ سٹی پولیس اسٹیشن اور محمد علی کھوسو: ایچ ایم گڈاپ سٹی پولیس اسٹیشن ضلع ملیر کراچی کے نام سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں پر تشدد کے الزام میں متاثرہ افراد کے ہمراہ قادربخش کلمتی، داد کریم کلمتی،نوید کلمتی اور مجاہد جوکھیو نے گڈاپ سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر درج کروانے کے بعد علاقائی عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف تاریخ میں پہلی دفعہ ملیر میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز