کراچی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی کے بنارس کالونی میں بچوں کے معمولی جگھڑے پر ایک شخص قتل ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنارس کالونی میں بچوں کی معمولی جھگڑے پر پڑوسی آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا۔
پولیس کے مطابق پڑوس میں ہونے والے بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی شامل ہوگئے جب کہ اس دوران فائرنگ کی گئی اور چھریوں سے بھی حملہ کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک 26 سالہ آفتاب اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ چھریوں کے وار سے زخمی تین افراد کو عباسی شہید اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔