کراچی سے گوادر جاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار
گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی سے گوادر جاتے ہوے کرولا گاڑی راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی
تفصیلات کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی کرولا گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے کوسٹل ہائی وے ڈوسی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے گاڑی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے، زخمی ڈرائیور کی شناخت دادشاہ سکنہ کراچی کے نام سے ہوی ہے، جنہیں زخمی حالت میں زیرو پوائنٹ پسنی ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔


