Homeخبریںکراچی: عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد کو پاکستان لانے کیلئے...

کراچی: عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے

 

کراچی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تاج محمد کو پاکستان واپس لانے کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہیں۔

نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد نے کراچی پولیس چیف غلام نبی خط لکھا جس کے بعد گرفتاری کا عمل شروع کردیا گیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھی تاج محمد کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں اور انٹر پول ہیڈکواٹر فرانس کو ارسال کرکے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے 30 جنوری 2016 کو عزیر بلوچ کو رینجرز نے کراچی سے گرفتار کیا تھا۔

Exit mobile version