سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم...

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم سندھ ریولیشنری آرمی نے قبول کرلی

کراچی (ہمگام نیوز) سندھو دیش کی آزادی پسند تنظیم نے کراچی صدر دھماکے کے ذمہ داری قبول کرلی.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات بم دھماکے کے ذمہ داری سندھ ریولیشنری آرمی نامی آزادی پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

اس بم دھماکے کا ہدف قابض پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی تھی ‫.

تاہم سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ذریعے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ آزادی پسند تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قابض پاکستانی ریاست کے اداروں کو نشانہ بنایا ہو۔

یاد رہے کہ جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی مرکزی کمیٹی کے رکن نیاز لاشاری کی تشدد شدہ لاش قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے لنک روڈ سے ملی تھی، ان کے ورثا کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ ڈیڑہ سال سے لاپتہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز