کوئٹہ (ہمگام نیوز) 15 مہینے قبل عمران بلوچ کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب سے قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کیا تھا جو ابھی تک بازیاب نہیں ہو پائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران سدھیر تربت کے ایک چھوٹے سے گاؤں شاپک کے رہائشی ہیں جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور جسمانی طور پر معذور بھی ہیں وہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے حالت غریبی میں کراچی یونیورسٹی میں گئے تھے۔ رمضان کے مہینے میں اپنی عید کی چھٹیاں گزارنے کیلئے وہ گھر آرہے تھے کہ 21 مئی 2019 کو حب کے مقام پر انہیں ریاستی فوج نے بس سے اتار کر ٹارچر سلوں میں منتقل کردیا جن کا تاہم ابھی تک کوئی حال نہیں۔
واضح رہے عمران جیسے سینکڑوں طلبہ آنکھوں میں خوابیں بچھائے پڑنے کیلئے دور شہروں کا رخ کرتے ہیں مگر قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں کہیں جبری اغواء تو کہیں برائے راست قتل کردئیے جاتے ہیں۔


