دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکردستان ارومیہ میں ترکی آرمی کی فائرنگ سے 2 کرد شہید اور...

کردستان ارومیہ میں ترکی آرمی کی فائرنگ سے 2 کرد شہید اور 3 زخمی

ارومیہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران اور ترکی کی سرحدوں پر ترک سرحدی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ، ارومیہ کے ایک دیہات سے دو کرد کولبر( اعمال/بارکش) شہید جبکہ 3 زخمی زخمی ہوئے ـ
انسانی حقوق کی تنظیم( ہنگاؤ) کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، پیر ، 20 ستمبر 2021 کی شام ترک کردستان کے صوبہ وان کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں ترک آرمی نے کئی کولبروں ( بارکش) پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 2 دو کرد بارکش شہید ہوگئے اور دیگر 3 شدید زخمی ہوئے ـ
ارومیہ میں (ہنگاؤ) کے نامہ نگار نے شیید ہونے والے دو کولبروں کو 18 سالہ آلیشان حیدری اور 21 سالہ سوزدار احمدی کے نام سے شناخت کی ہے۔
یہ تمام کولبر ارومیہ کے صوما اور برادوست علاقے کے درمیانی گاؤں “کوران” کے رہائشی تھے جبکہ دیگر کولبروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم پانچ دیگر کلوبر کو ترک مسلح افواج نے حراست میں لیا ہے۔

کولبر ..
کردستان کے اس مزدور کو کہا جاتا ہے جو کہ اپنی پیٹھ پر بار لادھ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر اپنی مزدوری لیتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز