شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںکردستان : ایران نے آج ایک اور کرد قیدی کو خرم آباد...

کردستان : ایران نے آج ایک اور کرد قیدی کو خرم آباد جیل میں پھانسی دے دی   

 

 

 

کرستان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق “دو رود ” شہر سے تعلق رکھنے والے ایک کرد قیدی مسعود قائد رحمتی کی سزا موت پر عملدرامد کرتے ہوئے اسے آج مقبوضہ کردستان کے خرم آباد سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی موصولہ رپورٹ کے مطابق، مسعود قائد رحمتی کو پولیس فورسز نے 2018 میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں قابض ایران کی عدلیہ نے “منشیات سے متعلق جرائم ” لے جانے کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔

 

ہینگاؤ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مسعود قائد رحمتی اس کار کے واحد ڈرائیور تھے جس میں یہ منشیات دریافت ہوا تھا اور وہ خود بھی اس معاملے کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

تاہم عدالت میں بارہا فریاد کرنے کی باوجود قابض ایران نے اسے سزائے موت سنا دی ـ

 

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ جات ریاست مقبوضہ بلوچستان، مقبوضہ کردستان سمیت الاحواز میں کسی بھی بلوچ، عرب اور کرد کسی بھی جرم میں گرفتار کیا جاتا ہے تو اول انہیں عدالتوں میں اپنی گناہی ثابت کرنے کے پیش نہیں کیا جاتا اگر کیا جاتا ہے تو عدالت میں جج ان کی فریاد کبھی نہیں سنتا اور وہ اپنی مرضی سے سزا کا اجرا کرتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز