کردستان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح کے وقت کردستان کے شہر ہرسین اور کوہدشت سے تعلق رکھنے والے شہرام کاکاوند، پیمان سلیمانی اور عزیزیار ہاشمی نامی تین کرد قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درامد کرکے انہیں کرج سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہرسین سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شہرام کاکاوند، ہرسین سے عزیز یار ہاشمی اور کوہدشت سے 42 سالہ پیمان سلیمانی کو اس سے قبل ایرانی سیکیورٹی فورسز اداروں نے گرفتار کیا تھا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
اتوار، 4 ستمبر کو، ان تینوں قیدیوں کو کرج سنٹرل جیل کے ہال 4 سے اس جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کر دیا گیا تاکہ سزائے موت پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
تاہم اطلاع موصول ہونے تک ان تینوں قیدیوں کی پھانسی کی خبر سرکاری میڈیا میں سامنے نہیں آئی تھی۔