چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکردستان میں ایرانی جابر حکومت کے خلاف احتجاجی سلسلہ جاری ، ایک...

کردستان میں ایرانی جابر حکومت کے خلاف احتجاجی سلسلہ جاری ، ایک شخص براہ راست فائرنگ سے جانبحق ایک زخمی، 9 گرفتار

 

سنندج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ سات دنوں سے کردستان سمیت ایران کے اکثر و بیشتر شہروں میں کرد خاتون مہسا امینی کے ایرانی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حجاب کے مسئلے پر شدید تشدد بعد موت ایرانی حکومت کے خلاف احتجاجات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ـ ان احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے قابض ایرانی حکومت طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے آج ساتویں دن میں کردستان میں قابض کی سکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک کرد شہری جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے اور 9 کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق کردستان کے کئی شہروں میں مہسا امینی کی ایرانی پولیس کے ہاتھوں حجاب کے مسئلے پر گرفتاری کے بعد تشدد بعد موت واقع ہونے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مرکزی شہر سنندج سمیت دیگر علاقوں میں جاری شورش کو روکنے کے لیے فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں جبکہ 9 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیاہے ہے ۔

کردستان کے مرکزی شہر سنندج سے ایک خاتون ژینا مدرس گرجی ، نوشہر سے مصنف، محقق اور سابق سیاسی قیدی مژگان کاوسی کو ان کے گھر سے ، مریوان کی پیام نور یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے طالب علم 25 سالہ خبات ویسی ، اشنویہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور میلان حقیقی کے چچا ایوب حقیقی ، پیرانشہر سے 30 سالہ عبدالرحمن محمدی ارشد ، سنندج سے ایک مصور اور پینٹر روژان قادری ، دالاھو شہر کے گاؤں ورگمہ سے کرد یونائیٹڈ فرنٹ کے سکریٹری اور سول ایکٹیوسٹ کی مشاورتی اسمبلی کے ترجمان سیاوش حیاتی ،کامیران سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ امید نزیریان ، سنندج کے گاؤں تنگیسر سے 35 سالہ شورش ابراہیمی کو ان گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 30 سالہ وحید لطیف نژاد اور پیرانشہر سے 21 سالہ اروند حاصل ک قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار شدگان کو نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کے مطابق قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے کردستان کے کئی شہروں میں ایک طرح کی غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھا ہے۔
دریں اثنا قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز