دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکردگاپ: بلوچ خواتین نے دوسرے روز بھی کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک کردی...

کردگاپ: بلوچ خواتین نے دوسرے روز بھی کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک کردی ہے

مستونگ( ہمگام نیوز) کردگاپ کلی سرگڑھ سے 7 دسمبر کو ایف سی اور سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے فٹبال کھلاڑیوں شعیب سرپرہ غلام رسول سرپرہ مشتاق سرپرہ اور شاعر ابوبکر حسرت سرپرہ کی بحفاظت بازیابی کیلئے خواتین کی بڑی تعدادنے آج پھر کوئٹہ تفتان آرسی ڈی بلاک کیا ہے کل 18 دسمبر کو بھی بارہ گھنٹے تک روڈ بلاک رہی اور شام سات بجے کے بعد روڈ کھول دی گئی اور آج پھر خواتین کی بڑی تعداد نے روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئی ہیں آج مقامی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی خواتین کو مین آرسی ڈی روڈ تک پہنچانے والی گاڑیوں کو روک دیامقامی انتظامیہ خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ ارباب افضل خواجہ خیل کی مداخلت کے باوجود خواتین چار کلومیٹر پیدل چل کر مین روڈ پہنچی ہیں اور آرسی ڈی روڈ احتجاجاً بند کر دی ہے،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز