کرمان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 26 نومبر 2021 کو فجر کے وقت کرمان جیل کے حکام نےجیل میں منشیات کے الزام میں قید دو بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی۔
ان قیدیوں کی شناخت “عبدالستار شاہبخش” اور “خان محمد رحمت زہی”، دونوں دزاپ/زاہدان کے علاقے سرجنگل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ـ
دونوں قیدیوں کو اپنی سزا پوری کرنے کے لیے گزشتہ روز جیل کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں زیر حراست تین سال جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قابض ایران کی جیلوں میں 2021 کے آغاز سے لے کر اب تک بلوچ میڈیا کے 55 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے۔