زہکلوت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 17 جنوری کو جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زہکلوت کے گاؤں کروچان صورتحال بہت نازک قرار دی گئی ہے ـ بلوچستان کے مختلف علاقوں بالخصوص رودبار زمین ریجن میں شدید بارشوں کے باعث شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ
زہکلوت کے گاؤں کروچان میں صورتحال انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے اور کئی شہریوں کے مکانات زیرآب آگئے ہیں۔
سردی کے باوجود لوگوں کو رات گھروں کے چھتوں پر گزارنی پڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان گزشتہ دو ہفتوں سے طوفانی اور سیلابی بارشوں کی زد میں ہے جس سے مقامی لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ـ