Homeانٹرنشنلکریملن کے قریب دھماکے، ماسکو کے ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل

کریملن کے قریب دھماکے، ماسکو کے ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل

ماسکو( ہمگام نیوز ) روسی انفارمیشن ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بدھ کی صبح ماسکو کے کاروباری علاقے میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی اور دھواں دیکھا گیا۔

ماسکو کے میئر نے کہا کہ دارالحکومت اور اس کے اطراف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

کریملن سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر دارالحکومت کے وسط میں اس علاقے کی ایک عمارت کو ہفتے کی صبح یوکرین کے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

پروازوں کی منسوخی

دریں اثناء، روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ماسکو کے ہوائی اڈوں نے آج بدھ کی صبح پروازیں معطل کر دی ہیں۔

یوکرین کے ڈرون حملوں کی وجہ سے روسی دارالحکومت کے آس پاس کے بڑے ہوائی اڈوں نے آنے اور جانے والی پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

یوکرینی حملے

روس نے پیر اور منگل کو یوکرین کے ڈرون حملوں کے سلسلے کا اعلان کیا تھا، جن میں سے کچھ نے ماسکو کو نشانہ بنایا۔

شمالی یوکرین کے شہر چرنیگوف کے مرکز پر روسی میزائل حملے کے ایک دن بعد اتوار کو یوکرین نے ماسکو پر نیا حملہ کیا جسے روسی فوج نے روک دیا۔

جوابی حملے

یوکرائنی میزائلوں نے رات کے وقت مغربی روس کے کرسک علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، جہاں پانچ افراد زخمی ہوئے، اور یوکرین کی سرحد پر واقع روستوف پر بھی حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ یوکرینی افواج کی جانب سے جوابی حملوں کے تناظر میں کچھ عرصے سے روسی سرزمین پر اس نوعیت کے حملے بڑھ رہے ہیں۔

Exit mobile version