Homeخبریںدالبندین میں فائرنگ سے نوجوان قتل، مچھ ٹریفک حادثے میں متعدد افراد...

دالبندین میں فائرنگ سے نوجوان قتل، مچھ ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی

دالبندین/مچھ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین ظہور کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبد الوحید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی حالت میں پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ابتدائی طبی امداد کے دوران چل بسا ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو چار گولیاں پیٹ پر لگی تھے مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔

علاوہ ازیں مچھ کے علاقے آب گم کے قریب مسافر کوچ اور مزدا گاڑی میں تصادم معتدد افراد زخمی یو گئے، زرائع کے مطابق حادثہ مچھ کے علاقے آب گم کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Exit mobile version