تمپ (ہمگام نیوز) کریمہ بلوچ کے بھائی سمیر محراب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی جسد کینیڈا سے کراچی پہنچائی جا رہی ہے جو بروز اتوار 24 جنوری کو علی الصبح پہنچ جائے گی۔
سمیر محراب نے مزید بتایا کہ ان کے رشتہ دار کراچی سے جسد لیکر تمپ بلوچستان پہنچائیں گے جہاں اگلے دن یعنی 25 جنوری کو ان کی تدفین تمپ بلوچستان میں ہوگی۔
یاد رہے کریمہ بلوچ کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پراسرار موت پچھلے مہینے دسمبر میں ہوئی تھی۔


